ایرانی تیل پر انحصار کم کریں، چاہ بہار کی اجازت دینگے: امریکی سفیر، مودی سے ملاقات

1

نئی دہلی (نیوز ڈیسک+ نیٹ نیوز) اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نکی ہیلی نے مودی سے ملاقات میں مطالبہ کیا ایران کے تیل پر انحصار کم کر دیں اور یقین دہانی کرائی۔ افغانستان تک رسائی کے لئے ایرانی بندرگاہ کے استعمال کی اجازت دینے کے لئے کام کریں گے۔ نیوز ایجنسی اے این آئی کے مطابق دونوں نے انسداد دہشت گردی سمیت کئی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔ یہ پیش رفت ایسے وقت سامنے آئی ہے انڈیا چاہ بہار بندرگاہ کی تعمیر کے لئے ایران کے ساتھ تعاون کر رہا ہے۔ نکی نے کہا بھارت سے تجارتی جنگ ٹرمپ انتظامیہ کے لئے آپشن نہیں ہے۔ نکی نے ہمایوں کے مقبرہ کا دورہ کیا اور نوبل انعام یافتہ کیلاش ستھیارتی سے ملاقات کی۔ چائلڈ لیبر، سمگلنگ اور انہیں جنسی ہراساں کرنے کے چیلنجز پر بات ہوئی۔ امریکی سفیر وزیر خارجہ سشما سوراج سے بھی ملیں۔

1 تبصرہ
  1. Amani کہتے ہیں

    Hi, very nice website, cheers!
    ——————————————————
    Need cheap and reliable hosting? Our shared plans start at $10 for an year and VPS plans for $6/Mo.
    ——————————————————
    Check here: https://www.reliable-webhosting.com/

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.