امریکی ریاست ٹیکساس میں ہسپتال کے زیرتعمیر حصے میں دھماکہ,1شخص ہلاک,متعدد افرادزخمی

1

امریکی ریاست ٹیکساس میں ہسپتال کے زیرتعمیر حصے میں دھماکے سے ایک شخص ہلاک اور متعدد افرادزخمی ہوگئے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس کے علاقے گیٹس ویل میں کوریل میموریل ہیلتھ کیئر سسٹم کے زیرتعمیر حصے میں دھماکے سے عمارت کا ایک حصہ گرگیا جس کے نتیجے میں ایک شخص جان کی بازی ہار گیا جبکہ متعدد افرادزخمی ہوگئے۔ حکام کے مطابق زخمیوں میں بیشتر مزدور ہیں، جو سائٹ پر کام میں مصروف تھے۔ زخمیوں میں چار کی حالت تشویشناک ہے ۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق کہ واقعہ کے بعد ہسپتا ل کو بند کردیا گیا جبکہ زیرعلاج مریضوں کو علاقے کے دیگر ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا۔حکام نے ایک عینی شاہد کے حوالے سے بتایا کہ دھماکا ممکنہ طور پر جنریٹر پھٹنے کے باعث ہوا،جس کے بعد علاقے کے بیشتر حصے کی بجلی بھی منقطع ہوگئی۔

1 تبصرہ
  1. Octavia کہتے ہیں

    Hi, very nice website, cheers!
    ——————————————————
    Need cheap and reliable hosting? Our shared plans start at $10 for an year and VPS plans for $6/Mo.
    ——————————————————
    Check here: https://www.reliable-webhosting.com/

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.