ٹینس سٹارثانیہ مرزا کی زندگی پر فلم بنانے کی تیاریاں مکمل

0

فلم میں ثانیہ کی جدوجہد،شعیب ملک سے شادی سمیت زندگی کو عکس بند کیاجائیگا

لاہور(سپورٹس ڈیسک)بھارتی ٹینس سٹار اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا کی زندگی پر فلم بنانے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔ 6 گرینڈ سلام ڈبلز ٹائٹل جیتنے والی ثانیہ کی سوانح حیات پہلے ہی منظرعام پر آچکی ہے ، اب پروڈیوسر رونی سکریو والا نے کئی ماہ تک رابطوں کے بعد معاملات طے کرلئے ہیں۔فلم میں ثانیہ مرزا کی جدوجہد، کیریئر میں اتارچڑھاؤ اور شعیب ملک سے شادی سمیت ان کی زندگی سے جڑی مختلف حقیقتوں کو عکس بند کیا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.