بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کا ٹائٹل کومیلا وکٹورینزنے جیت لیا

0

فائنل میں ڈھاکہ کو 17رنز سے شکست ،تمیم اقبال نے ناقابل شکست 141رنز بنائے

ڈھاکہ (سپورٹس ڈیسک)کومیلا وکٹورینز نے فائنل میچ میں ڈھاکہ ڈائنامائٹس کو 17رنزسے شکست دے کر بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کا ٹائٹل جیت لیا۔کومیلانے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 3وکٹوں پر199رنز بنائے ،جس میں مرد میدان تمیم اقبال کی 61گیندوں پر 11چھکوں اور 10 چوکوں کی مددسے کھیلی گئی 141رنز کی ناقابل شکست اننگز بھی شامل ہے ۔ڈھاکہ کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر 182 رنز بناسکی ،رونی ٹالوکدر66رنز بناکر نمایاں بلے بازرہے ،وہاب ریاض نے 3وکٹیں حاصل کیں۔ شکیب الحسن ایونٹ کے بہترین کھلاڑی قرارپائے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.