کنگنا کااحترام کرتی ہوں ،ان کی مجھ پر نکتہ چینی کی کوئی وجہ ہوگی:عالیہ بھٹ

0

بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ نے فلم گلی بوائے میں اپنی پرفارمنس پر کنگنا رناوت کے ریمارکس کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں کنگنا کا بہت احترام کرتی ہوں

ممبئی (آئی این پی) اور میں ان کی رائے کا بھی احترام کرتی ہوں اگر وہ کسی چیز کو خاص انداز سے محسوس کرتی ہیں تو ضرور ان کے پاس اس کی وجہ ہوگی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عالیہ بھٹ کا کہنا ہے کہ مجھے یاد ہے فلم راضی دیکھنے کے بعد انہوں نے کتنی تعریف کی تھی، میں صرف اپنے کام پر توجہ مرکوز رکھنا چاہتی ہوں، اگر میں نے اور سخت محنت کی تو ممکن ہے وہ دوبارہ میری تعریف کریں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.