نرمانے فنانسرز کی کمی کوفلم پروڈکشن میں رکاوٹ قراردیدیا

0

گھریلو مصروفیات کے باعث فی الحال شوبز میں کم نظر آرہی ہوں:اداکارہ

لاہور(آئی این پی) اداکارہ و ماڈل نرما نے کہا ہے کہ فنانسرز کی شدیدکمی کے باعث فلموں کی زیادہ تعداد میں پروڈکشن نہیں ہورہی ، پنجابی فلموں کو زوال آچکا ،اب پنجابی فلموں کا سنہری دور کبھی واپس نہیں آسکتا ،گھریلو مصروفیات کے باعث فی الحال شوبز میں کم نظر آرہی ہوں ۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ کم تعلیم یافتہ پروڈیوسرز نے پنجابی فلموں میں فحاشی کو پروموٹ کر کے انڈسٹری کو بدنام کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔ ہمارے ملک میں سید نور ، جونی ملک اور فیصل بخاری جیسے منجھے ہوئے باصلاحیت لوگ موجود ہیں مگر فنانسرز کی شدید کمی کے باعث زیادہ تعدادمیں فلم پروڈکشن نہیں ہو رہی ہے ۔حکومت کو اس سلسلے میں جامع پالیسی بنانی چاہئے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.