ہرنئے تجربے سے شخصیت اور کام میں پختگی آتی ہے :ثناجاوید

0

خوبرو اداکارہ ثنا جاوید نے کہا ہے کہ پاکستان کے ٹی وی ڈرامے موضوع اور معیار کے اعتبار سے کسی ملک کے ڈراموں سے کم نہیں

لاہور( این این آئی) اور میں دعوے سے کہتی ہوں آج ہرجگہ ہمارے ڈراموں کا سحر طاری ہے۔ہر گزرتے دن کے ساتھ نیاتجربہ ملتاہے جس سے شخصیت اور کام میں پختگی آتی ہے ۔ ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ جوبھی نیا پراجیکٹ سائن کرتی ہوں اس کیلئے خوب سوچ بچارکے ساتھ ساتھ اپنے قریبی لوگوں سے مشاورت بھی کرتی ہوں ۔ ہمیشہ نیک نیتی اور لگن سے کام کیا ہے اور اس کاصلہ ہمیشہ مجھے کامیابی کی صورت میں ملا ہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.