احسن خان کے اعزاز میں برطانیہ میں تقریب ،شیلڈ اور سرٹیفکیٹ سے نوازاگیا

0

نامور اداکاراحسن خان کے اعزازمیں برطانیہ میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں انہیں پاکستان کے خیرسگالی سفیر کے طوردنیا میں نمائندگی کرنے پر شیلڈ اور سرٹیفکیٹ دئیے گئے ۔

لاہور،کراچی (شوبز رپورٹر،سٹاف رپورٹر)تقریب میں لیڈرآف دی کونسل سٹیوکوران،میئرآف ہنسلو،صائمہ چودھری،سیما ملہوترا ممبرپارلیمنٹ یوکے اور بیرسٹر ریاض گل بھی موجودتھے ۔ احسن خان کا کہنا تھا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی اپنے ملک کی ترقی میں ہمیشہ بہترین کردار اداکرتے آئے ہیں اور ملکی خوشحالی میں ان کا بڑاعمل دخل ہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.