بھارتی حکومت شاہ رخ خان کی پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری میں رکاوٹ

0

بھارتی حکومت نے نئی دہلی میں موجود تاریخی یونیورسٹی جامعہ ملیہ اسلامیہ کو معروف اداکار شاہ رخ خان کو اعزازی ڈگری دینے سے روک دیا۔

نئی دہلی (شوبز ڈیسک) جامعہ ملیہ اسلامیہ نے وزارت ہیومن ریسورسز ڈیویلپمنٹ کو درخواست دی تھی کہ وہ سپر سٹار شاہ رخ خان کو ان کی خدمات کے عوض پی ایچ ڈی کی ڈگری دینے کی خواہاں ہے ۔ تاہم ایچ آر ڈی نے یونیورسٹی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ شاہ رخ خان پہلے ہی بھارت کی ایک اور معروف یونیورسٹی مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری حاصل کر چکے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.