ہمایوں سعید 3سال بعد ٹی وی ڈرامہ سیریل میں اپنے جوہر دکھائیں گے

0

ڈرامہ سیریل دل لگی کے بعد اداکار ، فلمساز اور ماڈل ہمایوں سعید تین سال کے وقفے کے بعد ایک بار پھر ٹی وی ڈرامہ سیریل میں جلوہ گر ہوں گے ۔

کراچی (سٹاف رپورٹر) فلموں میں مصروفیات کی بنا پر انہوں نے ٹی وی ڈراموں سے دوری اختیار کرلی تھی اورصرف ذاتی پروڈکشن کی ڈرامہ سیریلز کو ترجیح دینے لگے تھے ۔ نئی سیریل کو وہ ریکارڈ مدت میں مکمل کرناچاہتے ہیں اور گزشتہ روز ریکارڈنگ کاآغازبھی ہوگیاتاہم سیریل کا نام ابھی تک صیغہ راز میں ہے ۔ ایک طویل عرصے کے بعد ان کے ساتھ سینئر اداکار و ماڈل عدنان صدیقی بھی نظر آئیں گے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.