پختونخوااسمبلی میں احتساب کمیشن کے خاتمے کا بل منظو ر

0

احتساب کمیشن کے تمام اثاثے محکمہ اینٹی کرپشن کے حوالے کئے جائیں گے
کنٹریکٹ ملازمین فارغ ، مستقل ملازمین کو گولڈن ہینڈ شیک دینے کی تجویز

پشاور(اے این این)خیبرپختونخوا اسمبلی میں احتساب کمیشن ختم کرنے کابل منظورکرلیا گیا ، اسمبلی اجلاس میں صوبائی وزیر قانون سلطان محمد کی جانب سے احتساب کمیشن کے خاتمے کا بل پیش کیا گیا ،صوبائی اسمبلی نے احتساب کمیشن کے خاتمے کا بل کثرت ِ رائے سے منظور کرتے ہوئے اس کے تمام اثاثے محکمہ اینٹی کرپشن کے حوالے کرنے کافیصلہ کیا ہے ، کنٹریکٹ ملازمین کی نوکریاں ختم کردی جائیں گی جبکہ مستقل ملازمین کو گولڈن ہینڈ شیک دینے کی تجویز پر بھی غور کیا جارہا ہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.