تھرکے 2ٹھیکیداروں کے نام بھی ای سی ایل میں شامل

0

جعلی اکاؤنٹس کیس میں جے آئی ٹی رپورٹ کے بعد ای سی ایل میں ڈالے گئے ناموں کی فہرست میں تھر کے دوٹھیکیداروں کے نام بھی شامل ہیں۔

تھرپارکر (نمائندہ دنیا) ہریش کلومل لوہانہ اور حاجی سراج سومرو تھر کی بڑی کنسٹریکشن کمپنیز کے مالک ہیں ،دونوں ٹھیکیداروں نے جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے کروڑوں روپے ٹرانسفر کئے ہیں اربن واٹر سپلائی بحالی منصوبہ ٹھٹھہ کا ٹھیکہ لینے کے بعد ہریش اینڈ کمپنی کے مالک ہریش لوہانہ نے اومنی گروپ کے جعلی اکاؤنٹ میں 3کروڑ 92لاکھ روپے ٹرانسفر کئے جبکہ حاجی سراج سومرو نے 5کروڑ 60لاکھ روپے منتقل کئے ۔ای سی ایل فہرست میں ہریش کلومل لوہانہ کا نام 46 اور حاجی سراج سومرو کا نام 44ویں نمبر پر ہے ۔ یادرہے کہ مذکورہ ٹھیکیداروں نے تھرپارکر ،عمرکوٹ اورمیرپورخاص کے مختلف سرکاری محکموں کے ٹھیکوں میں اربوں روپے کی کرپشن کی ہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.