بچوں کی گمشدگی، ڈائریکٹر ایف آئی اے سندھ ہائیکورٹ طلب

0

گمشدہ بچوں کی بازیابی کیلئے جدید ٹیکنالوجی استعمال کی جائے ، عدالت کا حکم
لاپتا بچہ سرگل پیش، گمشدہ بچوں کی عمریں ڈھائی سے 14 سال کے درمیان

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے گمشدہ بچوں کی بازیابی سے متعلق دائر درخواست پر ڈائریکٹر ایف آئی اے کو 17 جنوری کو طلب کر لیا۔ فاضل عدالت نے پولیس حکا م کو گمشدہ بچوں کی بازیابی کے لیے جدید ٹیکنالوجی استعمال کرنے کا بھی حکم دیا ۔ جمعرات کو جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے غیر سرکاری تنظیم روشنی ریسرچ اینڈ ڈیویلپمنٹ ویلفیئر کی درخواست کی سماعت کی۔ عدالت نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو 19گمشدہ بچوں کو بازیاب کرا کے آئندہ سماعت پر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔ سماعت کے موقع پر عدالت نے ایف آئی اے افسران کی عدم حاضری پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دئیے کہ بچوں کی گمشدگی پر سخت تشویش ہے ، ادارے کیا کر رہے ہیں؟۔ اس موقع پرپولیس حکام نے لاپتا ہونے والے بچے سرگل کو پیش کیا۔ درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ بچوں کو شہر کے مختلف علاقوں سے اغواء کیا گیا، بچوں کی عمریں ڈھائی سے 14 سال کے درمیان ہیں۔ گمشدہ بچوں کی بازیابی کے لیے میکنزم بنانے کا حکم دیا جائے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.