اچانک سارا معاملہ ہی الٹ گیا، منظور آفریدی کون نکلے، عمران خان نے ان کا نام ڈراپ کر کے نیا نام سامنے لانے کی ہدایت کر دی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اپوزیشن کا دبائو یا کوئی اور معاملہ، عمران خان نے نگران وزیر اعظم کےلئے منظور آفریدی کا نام مسترد کرکے کوئی دوسرا نام سامنے لانے کی ہدایات جاری کردیں ۔ تفصیلات کے مطابق اے این پی اور مسلم لیگ (ن) کے سخت تحفظات اور اعتراضات کے بعد منظور آفریدی کا نام نگران وزیراعلیٰ کے عہدے سے ڈراپ کر دیا گیاہے۔ عمران خان نے بڑا سرپرائز دیتے ہوئے نگران وزیراعلیٰ کےطور پر منظور آفریدیکو ڈراپ کرنے اور نیا نام دینے کی

ہدایت کر دی ہے۔ ترجمان وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا شوکت یوسف زئی کا کہنا ہے کہ منظور آفریدی کا نام نہ فائنل ہوا تھا اور نہ ہی ڈراپ ہوا ہے۔ نگراں وزیراعلیٰ سے متعلق رات کو مشاورتی اجلاس ہوا ہے اور آج وزیراعلیٰ پرویز خٹک اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان مشاورت ہوگی۔ واضح رہے کہ 42سالہ منظور آفریدی کا تعلق فاٹا کی خیبر ایجنسی کے علاقے باڑا سے ہے اور پی ایس ایل کی ٹیم پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی کے فرسٹ کزن اور سینیٹر حاجی ایوب آفریدی کے سگے بھائی ہیں، ان کے ایک اور کزن مرزا محمد آفریدی بھی فاٹا سے سینٹر ہیں۔ مانیٹرنگ ڈیسک

تبصرے بند ہیں.