پیاز اور لہسن کی بو سے فوری چھٹکارا حاصل کرنے کا طریقہ، ایسا کمال طریقہ آپ آزمائے بغیر رہ نہیں پائیں گے

پیاز اور لہسن کی تیز بو سے جان چھڑانے کاآسان طریقہ
پیاز اور لہسن کاشمار ان غذآؤں میں ہوتا ہے جو کہ کھانے میں ذائقہ کے ساتھ بطور دوا بھی استعمال ہوتے ہیں ۔ لیکن اس کی قدرتی افادیت کے ساتھ اس کی تیز بو بھی ہوتی ہے جو کہ اکثر لوگ پسند نہیں کرتے ۔ اس کی وجہ سے اس کا استعمال بھی نہیں کرتے ۔ جس کی وجہ سے اس کی بہترین اجزاء جو صحت کے لئے نہایت مفید ہوتے ہیں وہ بھی استعمال سے رہ جاتے ہیں ۔ اس کی بدبو کو ختم کرنے کے لئے آج ہم آپ کو ایک آسان سا حل بتاتے ہیں جس کے بعد آپ بھی سوچیں گے کہ پہلے یہ طریقہ کیوں نہیں آزمایا ۔
دودھ
اگر آپ نے لہسن یا پیاز کا استعمال کیا ہے اور بو ے پریشان ہے تو کوئی بات نہیں ایک گلاس دودھ لیں اور گرم کرکے پی لیں ۔ دراصل دودھ میں موجود کمپاؤنڈ کسی بھی قسم کی بو کو ختم کرنے میں نہایت مؤثر ہوتا ہے اس کے لئے بلائی اترا ہوا دودھ زیادہ مفید ہوتا ہے ۔


لیموں
لیموں میں موجود ایسڈ میں یہی خاص بات ہے کہ منہ میں موجود بدبو پیدا کرنے والے بیکٹیریا کو ختم کرتا ہے ۔ اگر لہسن کھانے کے بعد لیموں ملے پانی سے غرارے کئے جائے تو منہ کی بدبو ختم ہو سکتی ہے


کھانے کا سوڈا /میٹھا سوڈا
ایک چٹکی میٹھا سوڈا لیں اور اس کو ایک گلاس پانی میں ڈالیں اور اس کے ساتھ نمک بھی شامل کریں اس پانی سے غرارے کریں بو ختم ہو جائے گی


سیب
سیب میں موجود قدرتی انزائمے سلفر کمپاؤنڈ ہوتا ہے جو کہ بدبو کو ختم کرنے میں نہایت موثر ہوتا ہے۔ اس لئے کبھی لہسن یا پیاز کھانے کے بعد آپ کو محسوس ہوا ہو کہ منہ سے بدبو آرہی ہے تو ایک عدد سیب کھالیں اس سے بدبو بھی ختم ہوگی اس کے ساتھ جسم کو ایک بہترین غذا بھی مل جائے گی

تبصرے بند ہیں.