ایگاٹیکس پاکستان 26 فروری سے ایکسپو سینٹرکراچی میں شروع ہو گی

0

گارمنٹس و ٹیکسٹائل مشینری کی نمائش کے موقع پر عالمی کانفرنس بھی منعقد ہو گی

کراچی(بزنس رپورٹر) گارمنٹس اور ٹیکسٹائل مشینری کی نمائش ایگاٹیکس پاکستان 26 سے 28 فروری کو ایکسپو سینٹر کراچی میں منعقد ہو گی۔ نمائش کے موقع پر عالمی کانفرنس بھی منعقد ہو گی جس میں عالمی ماہرین اپنے مقالے پیش کریں گے ۔ نمائش میں 20 ہزار سے زائد تجارتی شرکاء کی آمد متوقع ہے جو نمائش میں شریک 500سے زائد ٹیکسٹائل ٹیکنالوجی کے سپلائزر سے ملیں گے ۔ ایونٹ میں 30 سے زائد ممالک کی کمپنیاں اپنی جدید ٹیکنالوجی متعارف کرائیں گی۔ بیرون ممالک سے آنے والا سب سے بڑا وفد چین کا ہو گا جس کے ارکان میں 119 مہمان شامل ہوں گے ، اس کے بعد اٹلی سے 92 ، جرمنی سے 75، جاپان اور سوئٹزرلینڈ سے 25، 25 مہمان شریک ہوں گے۔ نمائش میں شرکت کرنے والے دیگر ممالک میں فرانس، بلجیم، آسٹریا، کوریا، برطانیہ، امریکا، برازیل، تھائی لینڈ اور دیگر شامل ہیں۔ نمائش میں ترکی اور چین کے خصوصی پویلین بھی قائم ہوں گے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.