پاکستان آئل فیلڈ لمیٹڈ کے بعد از ٹیکس منافع میں81 فیصد اضافہ

0

دوسری سہ ماہی میں پی او ایل نے 4022ملین روپے کا منافع حاصل کیاہے

کراچی ( بزنس رپورٹر ) رواں مالی سال 2018-19ء کی دوسری سہ ماہی کے دوران پاکستان آئل فیلڈ لمیٹڈ کے بعد از ٹیکس منافع میں 81 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔کمپنی کے اعداد و شمار کے مطابق مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں پی او ایل نے 4022ملین روپے کا بعد از ٹیکس منافع حاصل کیا جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 81فیصد زیادہ ہے ، گزشتہ مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں پی او ایل نے 2227ملین روپے کا بعد از ٹیکس منافع حاصل کیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.