اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں کمی

0

قیمت خرید 10 پیسے کمی سے 138.60، فروخت20 پیسے کمی سے 139.00روپے ریکارڈ

کراچی (این این آئی) اوپن کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید میں10پیسے اور قیمت فروخت میں20پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ہفتہ کواوپن کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید10پیسے اورقیمت فروخت میں20پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید138.70روپے سے گھٹ کر138.60روپے اور قیمت فروخت139.20روپے سے گھٹ کر 139.00 روپے ہوگئی۔انٹربینک مارکیٹ ہفتہ وار تعطیل کے باعث بندرہی۔یوروکی قیمت خرید میں70پیسے اور قیمت فروخت میں 50پیسے جبکہ برطانوی پاؤنڈکی قیمت میں 1.10 روپے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں باالترتیب یوروکی قیمت خرید156.60روپے سے بڑھ کر157.30 روپے اورقیمت فروخت158.30روپے سے بڑھ کر158.80روپے جبکہ برطانوی پاؤنڈکی قیمت خرید 180.70روپے سے بڑھ کر181.80روپے اور قیمت فروخت182.20روپے سے بڑھ کر 183.30 روپے ہوگئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت خرید میں10پیسے اورقیمت فروخت میں5پیسے کی کمی جبکہ یواے ای درہم کی قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں باالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید 36.70 روپے سے گھٹ کر36.60روپے اورقیمت فروخت 37.10 روپے سے گھٹ کر37.05روپے اوریواے ای درہم کی قیمت خرید37.75روپے اورقیمت فروخت 38.05 روپے پرمستحکم رہی۔ہفتہ کوچینی یوآن کی قیمت خرید میں 30 پیسے کااضافہ جبکہ قیمت فروخت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں چینی یوآن کی قیمت خرید20.50روپے سے بڑھ کر 20.80روپے اور قیمت فروخت22.00روپے پرمستحکم رہی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.